صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں مبینہ طور پر دوست سے بات کرنے پر چچا نے فائرنگ کرکے 8ویں جماعت میں زیرِ تعلیم بھتیجی کی جان لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گھوٹکی میں اسٹیشن روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھ لیا اور فائرنگ کردی۔
قبضہ مافیا نے خواجہ سراؤں کے گھر پر قبضہ کرلیا، مقدمہ درج
ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ گاڑی اور نقدی برآمد
گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محراب لکھن نے غصے میں آ کر بھتیجی پر فائرنگ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا محسوس ہوتا ہے تاہم اقدامِ قتل پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں 8ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ چچا محراب لکھن اسے قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔
ملزم محراب لکھن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طیش میں آ کر 8ویں جماعت میں پڑھنے والی بچی کو قتل کیا۔ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید حقائق پر چھان بین ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کلینک پر ڈاکٹر سے لوٹ مار کے دوران 2 گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل فونز بر آمد کرلئے۔
تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں تین ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکٹر کو گولیاں مار کر زخمی کرکے مو بائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: کلینک پر ڈاکٹر کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار، موبائل بر آمد