گوجرانوالہ: بچوں پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوجرانوالہ میں کیسے ایک سوتیلی ماں کمسن بچوں پر تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کررہی ہیں۔
سوتیلی ماں کی جانب سے بچوں پر تشدد کا واقعہ مہر پارک سوئی گیس روڈ پر پیش آیا ہے، جہاں ایک ہمسائے اپنے گھر کی چھت سے سوتیلی ماں کی جانب سے بچوں پر تشدد کی ویڈیو بنائی ہے۔
تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہل محلہ نے پولیس نے شکایت کی اور بچوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک خاتون کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شکایت کی درخواست نہیں آئی ہے۔ ویسے بھی یہ معاملہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو والوں کا ہے وہ ہمیں کہیں گے تو ہم کارروائی عمل میں لائیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں سوتیلی ماں کی جانب سے بچوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایچ او بچوں کے حقیقی والدین کو عدالت میں پیش کریں، حقیقی والدین جب تک پیش نہیں ہوتے بچے چائلڈ سینٹر میں رہیں گے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ حقیقی والدین عدالت سے رجوع کرنے کے بعد بچے واپس لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک سے پولیو کے خاتمے کےلیے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء پرعزم