کراچی، اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دے دیا
کراچی، اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دے دیا

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے بن قاسم اسٹیشن پر دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو برطرف کردیا جس پر ملازمین نے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بن قاسم اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا ہے۔

احتجاج کے باعث مذکورہ اسٹیشن پر ریلوے کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ مظاہرہ کرنے والے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں ملازمت پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج مزید شدید ہوگا۔ حکومت ہمارے مطالبات پورے کرے۔

جبری طور پر برطرف کیے گئے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی بڑی تعداد نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے رکھا ہے، برطرف ملازمین وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے کراچی سے اندرونِ ملک ریلوے کا نظام معطل ہے، اسٹیل مل ملازمین نے وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے تک ریلوے ٹریک بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم آج مرنے یا مارنے کیلئے ریلوے ٹریک پر موجود ہیں، وفاقی وزیر حماد اظہر ایک روز بھی اسٹیل مل نہیں آئے اور میڈیا پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہم ریاست کے باعزت شہری ہیں۔ حکومت جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔

 وفاقی وزیرِ اقتصادیات حماد اظہر نے 3 روز قبل کہا کہ پاکستان اسٹیل کی 19 ہزار ایکڑ زمین میں سے 1 ہزار 300 ایکڑ کو لیز کیا جائے گا۔ اگر سندھ حکومت زیادہ بولی لگاتی ہے تو ادائیگی کرکے پاکستان اسٹیل لے لے۔

مزید پڑھیں: اسٹیل مل معاملہ، اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے زیادہ ہیں۔حماد اظہر

Related Posts