اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوئی بھی فصلہ ووٹ کے لیے نہیں کرتے ہیں۔ عمران خان سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کوئی نہیں سوچتا ہے۔
اوورزسیز پاکستانیوں کے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے زیادہ کسی کو اوورسیز پاکستانیوں میں دلچسپی نہیں تھی۔ عمران خان پر یقین ہے کہ وہ ایوان سے بل پاس کروا لینگے۔ لازمی نہیں کہ ہر اوورسیز پاکستانی عمران خان کو ووٹ دے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان ووٹ کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کرتے اگر ایسا کرنا ہوتا تو احساس پروگرام کا سب سے زیادہ پیسہ کو نہ جاتا ۔ آج نوازشریف ، شہباز شریف اور مریم نواز اوورسیز بننا چاہتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو حق نہ ملا تو اگلی میں بھی یہاں دھرنا دوں گا۔
معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومتی عہدے کی وجہ سے یہاں نہیں آیا، خود بھی اوورسیز پاکستانی ہوں اسی حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔
اوورسیز پاکستانی معاش یا تعلیم کیلئے باہر جاتے ہیں۔ کوئی پاکستانی اپنی مٹی سے دور نہیں رہ سکتا۔ جس کے اہلخانہ یہاں رہتے ہیں وہ کیسے ووٹ نہیں ڈال سکتا۔ کیونکہ مڈل ایسٹ میں تو کسی پاکستانی کو شہریت بھی نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرسکون انداز میں اپنے مطالبات سب کے سامنے رکھیں گے، پرامن رہیں گے اور ہر ادارے کا احترام بھی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 20کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی