اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ 30 سال ملک کو پستی میں دھکیلنے والے آج ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں۔
شہباز گل نے ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، کک بیکس اور قوم کے اربوں ڈبونے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 سال سے مسلط نااہل و ناکام شریف اقتدار پر قابض رہے، 30 سال ملک کو پستی میں دھکیلنے والے آج ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ چوری کرنے والے ڈیکلیئر چور اور عدالتوں سے سزایافتہ اشتہاری ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام نے میاں مفرور کے ڈاکوں سے تنگ آ کر 2018 الیکشنز میں مسترد کیا، منی لانڈرنگ، کک بیکس اور قوم کے اربوں ڈبونے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ شریفوں نے جوابدہی سے بچنے کیلئے درباریوں کو پروپیگنڈے کیلئے چھوڑ رکھا ہے، درباری گماشتے صبح شام پروپیگنڈے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں، کئے گئے جرائم کا جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں : ای او بی آئی کی نجی بینک سے معاہدے میں توسیع کے باوجود پنشنرز رُل گئے