ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کے آج کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو 104 رنز کے طویل فرق سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو 206 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹس کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو آغاز ہی سے جنوبی افریقہ کے باؤلرز کا پلڑا بھاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی قیادت سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔بابر اعظم

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 26، دوسری 27، تیسری 39، چوتھی 47 جبکہ پانچویں 66 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جس کے بعد بھی وکٹس گرنے اور بیٹرز کی پویلین کی جانب روانگی کا سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری و ساری رہا۔

جنوبی افریقہ کے باؤلرز میں سے اینرج نوٹجے نے سب سے زیادہ 4 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 71، ساتویں 76، آٹھویں 85، نویں 89 جبکہ دسویں 101 کے مجموعی اسکور پر گری اور تمام ٹیم 101رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے نمایاں ترین باؤلرز رہے جنہوں نے 4اوورز میں صرف 20رن دے کر 3 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کرسکی اور تمام کھلاڑی 17ویں اوور کی تیسری گیند تک کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

 

Related Posts