راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان کے حسن خیل سیکٹر پر افغانستان کی حدود سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سرحد پار موجود دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس حوالدار وقار علی نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بار بار افغانستان پر زور دیتا آیا ہے کہ موثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے، افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے متعلق چودھری سرور کا بڑا دعویٰ
پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔