سندھ پولیس کے سربراہ نے صوبے میں ممکنہ دہشتگرد حملوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کے سربراہ نے صوبے میں ممکنہ دہشتگرد حملوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا
سندھ پولیس کے سربراہ نے صوبے میں ممکنہ دہشتگرد حملوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

کراچی: سندھ پولیس کے سربراہ مشتاق مہر نے انسداد دہشت گردی ونگز کے زیرانتظام مختلف گروہوں کے عسکریت پسندوں کی انٹیلی جنس رپورٹس اور تفتیش کے پیش نظر ممکنہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں الرٹ جاری کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق اعلیٰ پولیس حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر تخریبی کارروائیاں ستمبر کے ابتدائی ایام ہو سکتی ہیں خاص طور پر 4 ستمبر سے 7 ستمبر تک۔

سرکاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسند پاکستان اور بالخصوص سندھ کے اندرونی حصوں میں مقامی سطح پر دہشتگرد کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ دہشتگرد کارروائیوں میں دستی بم حملے کیے جاسکتے ہیں تاکہ لوگوں کے اندر خوف پیدا کیا جاسکے۔

پولیس چیف نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں ، بس ٹرمینلز ، مارکیٹوں ، تھوک فروٹ اور سبزی منڈیوں اور دیگر مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، اور ان جگہوں پر حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنائیں جہاں لوگوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے گشت کو بڑھا دیں تاکہ شہریوں اور افسران کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے، اور تمام پولیس اہلکار اپنے دائرہ کار سے کسی بھی صورت غیر حاضر نہ رہیں۔

پولیس چیف مشتاق مہر نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ سرکاری الرٹ زونل ایڈیشنل آئی جی پیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور ایس پیز کو ارسال کردیا گیا ہے۔

سندھ میں 93 نئے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

4 جون کو سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اپنی ’ریڈ بک‘ میں نیا اضافہ جاری کیا تھا جس میں پاکستان حکومت ، خاص طور پر سندھ حکومت کو مطلوب دہشت گردوں کے نام شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا افغانستان میں امدادی کارروائیوں پر پاکستان سے اظہار تشکر

Related Posts