سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان ضمانت پر رہا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان ضمانت پر رہا
سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان ضمانت پر رہا

اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ عدالت نے 13ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج صبح مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور وکیلِ صفائی نے ملزمان کی ضمانت کیلئے استدعا کی۔ معزز جج نے ملزمان کو ضمانت پر رہائی کا پروانہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ ہاؤس پر حملے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے کارکنان پر مقدمہ درج

سندھ ہاؤس میں توڑ پھوڑ پر گرفتار 13 کارکنان رہا کردئیے گئے جنہیں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ سے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے حکم پر رہا کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رہائی کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ 

جمعہ کے روز سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی کارکنان عمارت کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور خوب ہنگامہ آرائی کی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس پر حملے کو صوبہ سندھ پر حملہ قرار دے دیا تھا۔

تاحال حکومتی وزراء یا کسی رکنِ اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو ضمانت پر رہا کروانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم نے کارکنان کو تھانے سے نہیں چھڑوایا، کارکنان کو قانون کے مطابق رہا کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ حکومت کی دہشت گردی ہے۔ حکومت نے کچھ گرفتاریاں کرنے کے بعد دیگر کارکنان کو باہر نکال دیا تھا تاہم گزشتہ روز ہی 11افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی۔ 

Related Posts