پیر کو بھی چھٹی ہوگی، سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات میں توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 3سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 3سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی :حکومت سندھ نے عیدالاضحی کی تعطیلات میں ایک دن میں توسیع کا اعلان کیا ہے، اب سندھ بھر میں پیر کے روز عید کے تیسرے دن بھی چھٹی ہوگی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان جمعہ ، جولائی 31 سے اتوار ، 2 اگست تک کیا گیا تھا۔

حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات میں 3 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ؑکی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی آج پورے ملک میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

یہ دن مساجد میں امت کی فلاح و بہبود اور ترقی ، خوشحالی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ منایا گیا۔

ملک بھر کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجد ، عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر عید کی اجتماعات منعقد کئے گئے۔

علمائے کرام نے اپنے خطبہ عید میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ؑکے پیش کردہ عظیم قربانی کے فلسفہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:عید الاضحی پر ستاروں کی تیاریاں

Related Posts