سندھ حکومت لاہور میں بارش کی صورتحال نہ دکھانے پر میڈیا سے ناراض ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت لاہور میں بارش کی صورتحال نہ دکھانے پر میڈیا سے ناراض ہو گئی
سندھ حکومت لاہور میں بارش کی صورتحال نہ دکھانے پر میڈیا سے ناراض ہو گئی

کراچی: سندھ حکومت لاہور میں بارش کی صورتحال نہ دکھانے پر میڈیا سے ناراض ہو گئی جس کے باعث صوبائی وزیر نے میڈیا اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سندھ حکومت کی وزیرِ حقوقِ نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ لاہور اِس وقت بارش کے باعث آدھے سے زیادہ ڈوبا ہوا ہے لیکن کسی چینل پر ہو ہا نہیں جیسا کہ کراچی کی بارشوں پر شور تھا، یہاں تک کہ لاہور کا رمیز راجہ بھی خاموش ہے۔

سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ رمیز راجہ کو لاہور میں دودھ پتی نظر نہیں آرہی۔ یا تو وہ بینائی کھو چکے ہیں یا بھنگ پی کر سو رہے ہیں۔ 

https://twitter.com/SyedaShehlaRaza/status/1290029422993580032

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر سوشل میڈیا پر چبھتا ہوا تبصرہ کیا جس پر صارفین کی تنقید جاری ہے۔

 ٹوئٹر پر  5 روز قبل ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کیلئے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ اسٹار راشد لطیف نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ اسٹار رمیز راجہ کا چبھتا ہوا تبصرہ، صارفین کی تنقید جاری

Related Posts