سندھ حکومت کا 7 جون سے صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں پیر 7 جون سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اتوار 6جون کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں جماعت سے یونیورسٹی تک کل سے تدریسی عمل شروع ہوگا، تاہم پرائمری اور سیکنڈری کلاسز دوسرے مرحلے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کی تجاویز کی بنیاد پر تاجروں کے مطالبات کو تسلیم کرے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں 7 جون سے مارکیٹس کا دورانیہ شام 8 بجے تک بڑھا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسینیشن کے عمل سے لازمی گزرنا ہوگا۔ 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس چیک کیے جائیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے آؤٹ ڈور ڈائنگ کے اوقات رات 12 بجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائےگا۔

اسکے علاوہ ساحل اور سی ویو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2ہفتوں بعد شادی ہالز اور آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی چیمبر کی جاری ویڈیو سے کاٹی، فباٹی، بقاٹی اور سائٹ سپرہائے وے کا اظہار لاتعلقی

Related Posts