کورونا کی نئی لہر،دوبارہ لاک ڈاؤن،پیر سے تعلیمی ادارے بند، بازاروں کا وقت کم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh again lock horns over lockdown

کراچی: کورونا وائرس کی نئی لہر اومی کرون کے خدشات کے پیش نظر سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بنداوربازاروں کا وقت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نئی پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم صوبائی حکومت جمعہ کو اجلاس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کریگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے سبب پیر سے بازار صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھولنے جبکہ تعلیمی ادارے پیر سے 15جنوری 2022تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز سیریز، این سی او سی نے شائقین کو اسٹیڈم جاکر میچ دیکھنے کی اجازت دیدی

اس سے قبل ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جنوبی افریقہ میں پھیلنے والی نئی لہر ”اومی کرون“ کے خدشے اور کورونا ویکسی نیشن مہم میں سست روی پر سی کیٹگری میں شامل اضلاع میں پابندیاں بڑھادی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنا لازمی قرار ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

Related Posts