کوئٹہ:سبی میں دھماکہ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید، 28 زخمی ہوگئے، پولیس حکام نے تصدیق کردی۔
بلوچستان کے علاقے سبی میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 60 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ کی،بعدازاں خود کو منبر کےسامنے اڑایا ،دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضاء پھیل گئے۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ شیخ رشید