مہنگائی اورامپورٹ بل کامرض ایک ہی ہے،عوام گھبرائیں نہیں،شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےمشیرخزانہ شوکت ترین نےکہاکہ اب سےاسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کااعلان ڈیڑھ ماہ بعدکیاکرےگی،ملکی معیشت بہترہورہی ہے،عوام گھبرائیں نہیں،کوشش کررہےہیں کہ جنتی ہوسکےسبسڈی دیں۔

انہوں نےکہاعالمی سطح پر مہنگائی ہونےکی وجہ سےملک میں بھی مہنگائی میں اضافہ ہواہے، مہنگائی اور امپورٹ بل کا مرض ایک ہی ہے،عالمی منڈی میں فیول ،ایل این جی سمیت دیگر امپورٹڈ چیزیں مہنگی ہوئی ہیں جبکہ دیگر چیزیں پٹرولیم مصنوعات بڑھنے کی وجہ سے مہنگی ہوئیں۔

مشیرخزانہ شوکت ترین کامزیدکہناتھاکہ ہماری ایکسپورٹس 2.5 سے 3.5 فیصد پر جاچکی ہیں، امپورٹس 7.7 بلین ڈالر ہونے کی خبر آئی تو کہا گیا ٹریڈ ڈیفسٹ بڑھ گیا ، نومبر میں ہماری درآمدات 7.75 اارب اور اکتوبر میں 6.3 بلین تھیں جبکہ پٹرولیم پروڈکٹ میں 508 ملین ڈالر کا ماہانہ فرق ہے ،درآمد بل میں میں سب سے زیادہ بڑا 500 ملین ا کا فرق مہنگے تیل ،گیس اور کوئلے کی وجہ سے ہے

شوکت ترین نےعام آدمی کوپیغام دیتےہوئےکہاکہ ریونیوپچھلے سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ ہے، اس کا مطلب اکانومی مضبوط ہوتی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت خطے کے دیگرملکوں کو بھی عالمی مہنگائی کے باعث معاشی مسائل درپیش ہیں،اس وجہ سےہمیں غریب آدمی کا احساس ہے،جس کیلےہم احساس راشن کارڈ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related Posts