شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قراردیدیا
شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قراردیدیا

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قرار دے دیا۔

شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے کرکٹ کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے ایک میچ کی ہے، جس میں سابق بھارتی بلے باز ٹنڈو لکر بیٹنگ کررہے ہیں جبکہ شعیب اختر بولنگ کرا رہے ہیں۔

شعیب اختر نے یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں میری سب سے پسندیدہ دشمنی تھی۔اْنہوں نے سچن ٹنڈولکر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بڈی! جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ دنوں ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اہم اطلاع دی تھی جس میں اْنہوں نے بتایا تھا کہ اْن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی تھی۔

Related Posts