میری اور بھتیجے کی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری اور بھتیجے راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری اورمیرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی  ہے۔ میرے اسٹاف کو اٹھا کرلے گئے ہیں۔جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی، ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔ آئی ایم ایف ناکام، بجٹ بحران،  معشیت تباہ، دوست ملکوں سے اَن بن،  یہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کونااہل یامائنس کرنا ہےتو پھر پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے؟ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ چادراورچاردیواری کوروندنے والی ن لیگ دفن اور پی ڈی ایم کا کفن ہوگا۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خداکے ہاں دیرہے، اندھیر نہیں، کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے۔ پہلے ہی غریب مررہاہے۔ ڈالربڑھ رہا ہے۔ اب دوائیوں کی قیمت میں مزید 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 9مئی پرلوگ پشیمان ہیں۔ سازش سےغلط  تأثر دیا جارہا ہے کہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی۔ گلی محلے سے بے گناہ بچے اٹھائیں گے تو ماؤں کی بددُعا ئیں لگیں گی ۔نفرت اوربے چینی میں اضافہ ہورہاہے جسے ختم ہوناچاہیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب مٹی ملا آٹا کھارہا ہے۔ نوازشریف گھر سے باہر قدم نہیں رکھ سکتا۔ اس لیے پاکستانی اوورسیز کو ڈرایا جارہا ہے۔

Related Posts