شرمین عبید کاایک اور اعزاز، ہوم 1947ء نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ساز شرمین عبید چنائے ایشیاء کے بہترین ہدایات کاروں میں شامل
فلم ساز شرمین عبید چنائے ایشیاء کے بہترین ہدایات کاروں میں شامل

کراچی: پاکستان فلمساز شرمین عبید چنائے نے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ایس او سی فلمز کے ذریعہ تیار کردہ ہوم 1947 میں بے گھرافراد کی زندگی پر مبنی اس کہانی میں دستاویزی فوٹیجز ، وائس اوورز ، تاریخی دستاویزات اور پرانی یادوں کے ذریعے کئی بہت ہی مختلف نقطہ نظر کو اجاگرکیا گیا ہے۔

ہوم 1947 سیریز ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان اور بھارت میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر مبنی کہانی ہے ۔ہوم 1947 کی دستاویزی فلموں کاحصہ ہے جس نےبہترین فلم شارٹ دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتا

ہوم 1947 سیریز کا پہلے پریمئر برطانیہ میں مانچسٹر انٹرنیشنل فیسٹیول میں منعقد ہواجس کے بعد ممبئی ، لاہور اور کراچی میں نمائشیں کی گئیں۔ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلمیں اس سے پہلے بھی کئی اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔

پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کو مارول اسٹوڈیوز کی طرف سے پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کے مرکزی کردار کے ساتھ ایک ٹی وی سیریز کیلئے ہدایت کار منتخب کیا گیا تھا۔

ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کو کمالہ خان نامی سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہوئی ٹی وی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا جو مارول اسٹوڈیوز کی پروڈکشن ہوگی۔

شرمین عبید چنائے کے ساتھ ساتھ بلال فلاح، عدیل العربی اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن بھی مشترکہ ہدایت کار کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ستارہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی

ڈزنی پلس پر 2 سال بعد پیش کی جانے والی ٹی وی سیریز میں 2014ء میں مارول ایڈیٹر اور ہدایت کار ثناء امانت کے تخلیق کردہ مس مارول کو مرکزی کردار کا درجہ دیا گیا ہے جو 16 سالہ پاکستانی نژاد امریکی مسلم لڑکی ہے۔ لڑکی کا نام کمالہ خان رکھا گیا ہے جو امریکہ کی رہائشی دِکھائی جائے گی۔

Related Posts