شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، ان سے پرفارمنس لینی ہے، سرفراز احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، ان سے پرفارمنس لینی ہے، سرفراز احمد
شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، ان سے پرفارمنس لینی ہے، سرفراز احمد

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہمارے لیے شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، امید ہے شاہد بھائی ہمیں چمپئن بھی بنوادیں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ہم شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے پرفارمنس لینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، امید ہے کوئٹہ گلیڈیٹر ایک مرتبہ پھر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سے ہمکنار ہوگی۔

سرفراز احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے اس کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کردیا گیا

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

Related Posts