پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے قرض لینا ملک کے مفاد میں نہیں۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petition filed against Dr Shahbaz Gill for file case

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے قرض لینا ملک کے مفاد میں نہیں، اس لیے قیمتیں بڑھانی پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔ ہر پہلو دیکھا گیا، پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت 2 گنا ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ

وزیر اعظم ہسپتال کاسنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اٹک کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کرکے 5 روپے تک لاچکی ہے، اگر اب بھی قیمت کم رکھنی ہو تو قرض لینا ہوگا۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیمت کم رکھنے کیلئے قرض لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے تاریخی ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 14 پیسے فی لتر تک مہنگی کردیں۔

رات گئے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا، نئی قیمت 137 روپے 7 پیسے سے تجاوز کرکے 145 روپے 82 پیسے ہو گئی۔

Related Posts