اپوزیشن کا واک آؤٹ روکنے کیلئے وزیر اعظم کی جعلی خبر چلائی گئی۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل
اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے اعتراف کیا ہے کہ اپوزیشن کا واک آؤٹ روکنے کیلئے وزیر اعظم کی تقریر کی خبر چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے تاہم عمران خان نے اجلاس سے خطاب نہیں کیا۔ معاونِ خصوصی شہباز گل نے میڈیا نمائندگان کے سامنے اعتراف کیا کہ خطاب سے متعلق جعلی خبر پھیلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، تحاریک منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نمبر گیم، قانون سازی کیلئے اتحادی اہم ہوگئے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کو مخاطب کرکے شہباز گل نے کہا کہ آپ کی اجازت کے بغیر شرارت کی گئی۔ ہم نے خبر چلوا دی کہ شاید وزیر اعظم عمران خان آج تقریر کریں گے۔

معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ تقریر کی خبر سامنے آنے پر پارلیمنٹ چھوڑ کر باہر جانے والی اپوزیشن واپس ایوان میں چلی آئی اور اجلاس ملتوی ہونے تک حزبِ اختلاف کے اراکین بیٹھے رہے کہ وزیر اعظم خطاب کریں تو ہلا گلا کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اہم بلز منظور ہوئے۔اپوزیشن اراکین نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں دھواں دھار تقریریں کیں۔ 

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 29 قانونی بلز پیش کیے گئے جس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 اور انتخابی ترمیمی بل دوئم شامل تھے جبکہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بلز بابر اعوان نے پیش کیے۔ 

Related Posts