حکومت لاشوں کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی
اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی

لاہور: تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج عمران خان پی ٹی آئی ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ حکومت لاشوں کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دوپہر 2 بجے پی ٹی آئی کی ریلی داتا دربار کیلئے روانہ ہوگی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کریں گے۔ لاہور میں دفعہ 144نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کے رہنما ارسلان تاج اپنی رہائش گاہ سے گرفتار

بیان میں نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں آج ہونے والی پی ٹی آئی کی ریلی پر امن ہوگی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ہم لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔کارکن زمان پارک پہنچیں۔

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یاسمین راشد اور اسلم اقبال صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست دیں گے۔ بابر اعوان چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کریں گے کہ لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں بنتا۔

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کارکنان کو آج دوپہر 2 بجے سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل ہے۔ ہماری منزل الیکشن ہیں جبکہ حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔

 

Related Posts