سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yousuf Raza Gilani Imran Khan

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی کا وزیراعظم عمران خان کو خط، سینیٹ میں حمایت مانگ لی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کولکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوا دیا،وزیراعظم کو بھجوائے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ‏سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا۔

یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ آج جو فیصلے کریں گے وہ ہمارے مستقبل کی سمت طے کریں گے، ‏امید ہے3مارچ کومیرےکرداراورسیاست مدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اسلام آباد سے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی بھی شہر اقتدار میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن ، پی ڈی ایم کے رابطے تیز، عمران خان کی بھی ناراض اراکین سے ملاقاتیں

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں کلین سوئپ کرینگے ، سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پس پردہ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین بھی متحرک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پرامید ہے اور اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنوائیں گے۔

Related Posts