سینیٹ الیکشن، سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faisal vawda saifullah abro win senate election

کراچی: سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، پی ٹی آئی کے فیصل واؤڈا جنرل اور سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب ہوگئے۔ 

 سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کو بڑی کامیاب مل گئی، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری بلوچستا ن سے کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد کی 2 نشستوں، سندھ اسمبلی کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 12،12 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،قومی اسمبلی،بلوچستان اسمبلی،سندھ اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق بلوچستان سےجےیوآئی کےامیدوارمولاناعبدالغفورحیدری اور آزاد امیدوار محمدعبدالقادرجنرل نشست کامیاب قرار پائے ہیں۔

سینیٹ انتخابات، سندھ سے پی پی کی پلوشہ خان کامیاب قرار، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوارپلوشہ خان نے60 ووٹ ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان اسمبلی سے بی اے پی کے امیدوارمنظور احمد کاکڑ کامیاب ہوگئے، بلوچستان سے بی این پی مینگل کے امیدوار محمد قاسم بھی جیت گئے،پاکستان پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان سندھ اسمبلی سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

Related Posts