زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 12 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم کو برطانیہ میں صارفین کی مالیاتی خدمات کی منظوری مل گئی

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 اگست تک 7.89 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.71 ارب ڈالر رہے۔

Related Posts