ریاض:سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کیلئے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب نے رواں برس فروری میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی تھی تاہم کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری اور ویکسی نیشن کے عمل کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی ہے۔
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری ہے، سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے ہدایت نامہ کے مطابق سرٹیفکیٹ منظور شدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوز پر مبنی ہونا لازمی قراردیا گیا ہے، ہدایت نامہ میں ایئرلائنز کو کہا گیاہے کہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر عمرہ زائرین کو پرواز میں سوارنہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیاتھا، رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا نے پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی