سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی ’حرمین ایکسپریس‘ کے ’آسان سفر‘ کی خاطر مسافر عازمین کے لیے پانچ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزارتِ حج نے مائیکرو بلانگ ویب سائٹ”ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بیان کیا کہ مسافروں کے لیے چار ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مسافروں سے کیا گیا ہے کہ ٹرین کی رخصتی سے قبل اسٹیشن پرپہنچیں۔ ٹرین پرچڑھنے سے پہلے اپنا ٹکٹ آویزاں کریں، حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ٹکٹ میں مخصوص نشستوں پر بیٹھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انڈیا سے شادی کیلئے پاکستان آنے والی لڑکی کے ویزے میں ایک سال کی توسیع
خیال رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان عمرہ زائرین کی نقل وحرکت کی تیز اور پرسکون سفر کی سہولت کے لیے مملکت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس نے عازمین کو دونوں مقدس شہروں میں سفر کی نئی سہولت فراہم کی ہے۔