جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی سلمان احمد کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی سلمان احمد کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا
جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی سلمان احمد کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے علی زیدی کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو خارجہ پالیسی سے متعلق امریکی کابینہ کی بنائی ہوئی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلمان احمد اوباما نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹرٹیجک پلاننگ کے سربراہ کے طور پر پہلے بھی امریکی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں۔

سلمان احمد کو ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی حیثیت سے امریکی وزارتِ خارجہ کا حصہ رہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کے بعد سلمان احمد دوسرے پاکستانی نژاد شہری ہیں جنہیں اہم عہدہ دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھانے سے پہلے کابینہ ارکان اور مشیروں کا انتخاب شروع کردیا، پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو نائب مشیر کے طور پر منتخب کیا۔

منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک پاکستانی نژاد امریکی کو موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کے حوالے سے گزشتہ برس دسمبر کے دوران نائب مشیر نامزد کیا۔

مزید پڑھیں: علی زیدی کی قسمت کھل گئی،  جوبائیڈن نے اپنا مشیر چن لیا

Related Posts