کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی نے کہاہے کہ ہم لوگوں کی چھتوں کو نہیں بچا سکتے تو ہمیں اسمبلی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف کہتی ہے نسلہ ٹاور نہیں گرنا چاہیئے، دوسری طرف یہ قرارداد کی مخالفت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کی مخالفت میں یہ قرارداد کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے ذہن میں کنفیوژن تھا۔ چائنہ کٹنگ اور قبضے کی ابتدا تو ایم کیوایم دور میں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کے پیسے لیکر انہیں آباد کیا گیا اور مستقبل برباد کیا گیا۔ بہت سی آبادیاں ہیں قانون بنا کر ریگولرائز کیا کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایم کیو ایم اور مصطفی کمال کی سزا غریبوں کو کیوں دیں؟
سزا ان کو ملنی چاہیے جنہوں نے قبضے کیے ہیں۔ نعمت اللہ خان کی پٹیشن میں سارے قبضوں کا ذکر ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے۔ یہ ہوسکتا ہے آپ ٹینک لے آئیں لوگوں کو گولی مار دیں۔
چھت کو بچانا سب کی ذمہ داری ہے۔ اس قرارداد میں ڈال دیں کہ ان افسران کے ساتھ ساتھ ان سیاسی لوگوں کو بھی سزا دیں۔سعید غنی نے کہاکہ ہمیں لاکھوں لوگوں کے گھر مسمار کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں حکومت کی پیش کردہ قرارداد کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے