اداکارہ صبورعلی کوشادی کے دن اپنے بہترین دوست عمیر قاضی سے گلے ملنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا، بعض مداحوں نے بے شرم قراردیدیا۔
صبور علی کے سب سے اچھے دوست عمیر قاضی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ شادی کے موقع پر صبور علی سب کے سامنے عمیر قاضی سے بغلگیر ہوئیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے شدید تنقید کی۔
اداکارہ صبور علی نے عمیر قاضی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بھائی کی شادی پر نہایت مسرور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کو اپنی ماں کوکتنا یاد کرتے ہیں لیکن یاد رکھنا ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی ماں کی دعائیں وصول کیں اور اسی وجہ سے کہ آپ کی زندگی میں مجھ جیسے دوست بن گئے ہیں۔
اس سے قبل عمیر قاضی کے ساتھ صبور علی کی ایک ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔