شہباز شریف کی پیشی پر سعد رفیق اور خواجہ حسان عدالت میں لڑپڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saad Rafique and Khawaja Hassan fought in the court room

لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت میں تلخ کلامی ہو گئی۔

ذزرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے خواجہ حسان کو شہباز شریف سے ملاقات سے منع کیا ،خواجہ حسان کو منع کرنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ، احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا، شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کی درمیان بچ بچاؤ کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور جلسے کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے اورخواجہ حسان کی عدم شرکت سے متعلق بھی شہباز شریف کو بتایا جس پرخواجہ حسان کو لگا کہ سعد رفیق ان کی شکایت لگا رہے ہیں ،شکایت کے تاثر پر خواجہ حسان غصے میں آ گئے جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں مفت وائی فائی بند کرنے پرمونس الٰہی حکومت پر برس پڑے

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو کے گواہوں کو منی لانڈرنگ کیس میں شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے آج طلب کیا تھا اور جیل حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگرزیرِ حراست ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت لاہور کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Related Posts