آر آئی یو جے کا انتخابی شیڈول جاری، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر آئی یو جے کا انتخابی شیڈول جاری، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
آر آئی یو جے کا انتخابی شیڈول جاری، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ (آر آئی یو جے) کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق مسعود، ممبر آصف پرویز بٹ اور ممبر عدنان شوکت کو جمع کرا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں “آر آئی یو جے” کے ممبران کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔  

الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات  21 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابات شفاف انداز میں کرائے جائیں گے۔ جن امیدواران  نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کی جانچ پڑتال کا سلسلہ مکمل کیا جائے گا۔

جو امیدوار اپنے کاغذات واپس لینا چاہیں وہ انتخابی شیڈول کے مطابق واپس لے سکتے ہیں۔ بعد ازاں 21 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔ نتائج کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ٹرانس جینڈر نینا کے قتل کے خلاف کمیونٹی کا احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Related Posts