امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دستاویزات حاصل کرنے کی قرارداد مسترد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دستاویزات حاصل کرنے کی قرارداد مسترد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دستاویزات حاصل کرنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران دستاویزات حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد مسترد کردی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اسے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب امریکی سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی جاری ہے۔

ڈیموکریٹس نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس سے دستاویزات دئیے جائیں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ عمل میں لایا جاسکے جس کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔

اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس کے اراکین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا جن کا مواخذہ ضروری ہے۔ مواخذے کے لیے دستاویزات دی جائیں۔

مواخذے کی تحریک کو دھوکا قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تحریک فضول ہے، امریکا کو غلط سمت سے بہتری کی طرف لائے ہیں۔ مواخذے کی کارروائی غیر ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے معاملے پر نینسی پلوسی کے خلاف مسلسل پیغامات دے رہے ہیں، انہوں نے اسپیکر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ کہتی ہے سوال ثبوت کا نہیں جبکہ مواخذہ دھوکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسپیکر نینسی پلوسی کہتی ہے کہ مواخذے کا معاملہ سوال کا متقاضی نہیں بلکہ یہ الزامات کی بات ہے، کیا واقعی؟ کتنی شرم کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  مواخذہ دھوکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اسپیکر پر حملے

Related Posts