اسپتال میں سگی ماں کی اپنے ہی کم سن بچے کو مارنے کی کوشش، نرسز نے بچالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپتال میں سگی ماں کی اپنے ہی کم سن بچے کو مارنے کی کوشش، نرسز نے بچالیا
اسپتال میں سگی ماں کی اپنے ہی کم سن بچے کو مارنے کی کوشش، نرسز نے بچالیا

راولپنڈی: آر آئی سی اسپتال میں سگی ماں کی اپنے ہی کم سن بچے کو مارنے کی کوشش ناکام ، نرسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کی جان بچا لی ، ملزمہ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ثنا نامی خاتون اپنے کم سن بچے ذوالقرنین کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لائی اور اس کا دم گھٹنے کا بتاتے ہوئے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنے کی درخواست کی، جس پر بچے کو اسپتال میں داخل کرکے اس کے علاج معالجے اور پلس مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

ڈاکٹرز اور عملے کے کمرے سے باہر جانے پر خاتون نے جو کچھ دیر پہلے بچے کو تھپکیاں دے رہی تھی اچانک اپنی چادر بچے کے منہ پر ڈال کر اس کا دم گھوٹنے کی کوشش کی جس پر بچے کی حالت غیر ہونے لگی، یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھے جانے پر 3 نرسز بھاگتے ہوئے موقع پر پہنچی اور بچہ خاتون کی تحویل سے لے کر انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں منتقل کردیا اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے اپنے ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والی ماں کا صرف یہ کہنا ہے کہ اس نے جو کیا اس میں اسے اپنے حواس پر قابو نہیں رہا تھا۔

ایم ایس ڈاکٹر سہیل احمد کے مطابق بچے کی خون کی شریان میں رکاوٹ ختم کرنے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا ہے جس کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے آپریشن کا عمل مکمل کیا، بچے کی حالت اب بہتر ہے، بچے کے کمرے کے باہر سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسر اسد اللہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج چائلڈ پروٹیکشن بیورو علی رضا اعوان نے بچے کی کسٹڈی چائلڈ پروٹیکشن کے سپرد کردی یے۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچے کو اس کی ماں کی جانب سے جان سے مارنے کی کوشش کا نوٹس لے لیا گیا ہے، بچے کے علاج معالجے اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس وقت اسپتال میں بھی چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی ٹیم بچے کے پاس موجود ہے، بچہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر جب ہمارے حوالے کردیا جائے گا تو اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ پرفوری طور پرحسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کیا لیکن شوہر منیر احمد نے بچے کا گلہ گھوٹنے کے معاملہ پربیوی سونیا کومعاف کردیا۔ شوہر نے کہا کہ ہمارا پہلے بھی ایک بچہ 9 سال زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا تھا، پہلے بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتا جس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف معاملہ نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات، شکیل احمد صدر اور محمد صدیق النظر جنرل سیکرٹری منتخب

Related Posts