اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کیلئے چوٹی کے ممالک امریکا، چین اور برطانیہ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امریکا، برطانیہ اور چین پاکستان کی برآمدات کیلئے مالی سال 22-2021 کے پہلے 4 ماہ میں چوٹی کے ممالک رہے۔
گڈز ٹرانسپوٹرز کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ
چینی کی قیمت 100روپے پرآنے کے بعد ایک بار پھر بڑھنے لگی
ٹوئٹر پیغام میں مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا جن کی مالیت 1 ہزار 558 ملین سے 2 ہزار 80 ملین تک جا پہنچی۔
مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے پہلے 4 ماہ میں چین کو کی جانے والی برآمدات 82 فیصد بڑھیں جن کی مالیت 514 ملین ڈالر سے 935 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔امریکا اور چین برآمدی ممالک میں سرفہرست ہیں۔
https://twitter.com/razak_dawood/status/1458739449030795272
وزیر اعظم کے مشیرِ تجارت کی شیئر کی گئی فہرست کے مطابق برآمدات کے لحاظ سے چوٹی کے ممالک میں نیدر لینڈز، اسپین، متحدہ عرب امارات، اٹلی، بنگلہ دیش، ملائشیاء اور ویتنام بھی شامل ہیں جہاں برآمدات میں 23 سے 173فیصد تک اضافہ ہوا۔
فہرست کے مطابق نیدر لینڈز کو کی گئی برآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا جو 403 سے 495 ملین ڈالر ہوگئیں۔ اسی طرح اسپین کو برآمدات 33فیصد اضافے کے ساتھ 276 ملین ڈالر سے 368 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔