راولپنڈی: صادق آباد کے ایس ایچ اوتھانہ نے ماہانہ ایک لاکھ روپے رشوت نہ ملنے پر سنوکر کلب کے مالک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر ریحان نے ایک لاکھ روپے رشوت نہ دینے پر سنوکر کلب کے مالک عدنان بیگ اور کھلاڑیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایم ایم نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او کے ہمراہ 6 اہلکاروں نے کلب میں داخل ہو کر وہاں پر تھوڑ پھوڑ شروع کردی اور اسنوکر کلب کے مالک کو زمین پر لٹاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔
قبل ازیں ایس ایچ او نے سنوکر کلب میں داخل ہوکر پہلے وہاں کے تمام کیمرے توڑے لیکن ایک خفیہ کیمرا اُن کی آنکھ سے اوجھل رہ گیا جس میں اس تمام واقعے کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید