وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے جس کا اطلاق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا جو سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات 10روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش

ہوزری مینو فیکچررز کا جنرل باڈی اجلاس، چیئرمین اور دیگر عہدیداران منتخب

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کرسکتے، ایف بی آر

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کا اضافہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2021 کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 1 روپے 95 پیسے کا اضافہ منظور کیا تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی-گارنٹی (سی پی پی اے-جی) نے فی یونٹ 2.7 روپے کے مثبت ایف سی اے کی درخواست کی۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے 1.95 روپے فی یونٹ کے مثبت ایف سی اے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  بجلی کے نرخ میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ

قبل ازیں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی۔

گزشتہ ماہ 21ستمبر کو سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Related Posts