رسجا انٹرمیڈیا آزادی ٹورنامنٹ، ہم ٹی وی، جیو، ڈان اور دنیا ٹی وی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رسجا انٹرمیڈیا آزادی ٹورنامنٹ، ہم ٹی وی، جیو، ڈان اور دنیا ٹی وی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں
رسجا انٹرمیڈیا آزادی ٹورنامنٹ، ہم ٹی وی، جیو، ڈان اور دنیا ٹی وی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں

اسلام آباد: پہلے رسجا انٹر میڈیا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہم ٹی وی، جیو، ڈان اور دنیا ٹی وی کی ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پارک ویو سٹی اور نیس گیس کے تعاون سے جاری ایونٹ میں  بدھ کو پہلے سیمی فائنل میں ہم ٹی وی اور جیو ٹی وی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرا سیمی فائنل ڈان اور دنیا ٹی وی کے مابین کھیلا جائیگا۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے پول راؤنڈ کے آخری روز اے آر وائی نے سخت مقابلے کے بعد جیو ٹی وی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جیو ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 15 اوورز میں 5 وکٹوں پر 115 رنز بنائے، جیو ٹی وی کی طرف سے حسام احمد 50، خالد چوہدری 41 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ جواب میں اے آر وائی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں نفیس کے شاندار 70 رنز کی اننگ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

دوسرے میچ میں پارلیمنٹرینز الیون نے اے آر وائی نیوز کو 19 رنز سے شکست دی۔ مقررہ بارہ اوورز میں پارلیمنٹرینز نے دو وکٹوں پر 103 رنر بنائے۔ رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز اور عمران خٹک ایک چوکے کی مدد سے 19 رنر بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بناسکی ۔ رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج نے دو اور زین حسین قریشی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی افغانستان سے اسپانسرڈ ہو رہی ہے، فواد چوہدری

Related Posts