کالعدم تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب میں 60روز کیلئے رینجرز طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر جلد فیصلوں کیلئے نئے قوانین بننے چاہئیں، وزیر داخلہ
سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر جلد فیصلوں کیلئے نئے قوانین بننے چاہئیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب میں رینجرز کو طلب کر لیا گیاہے، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے باعث رینجرز کو 60 روز کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 147کے تحت پنجاب رینجرز کو 60 روزکیلئے طلب کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی مرضی ہے کہ جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدل ٹی ایل پی کی جانب سے راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، کالعدم تنظیم کے لوگ واپس مسجد رحمت اللعالمین ﷺچلے جائیں۔ فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔ فرانس کاسفیرپاکستان میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پولیس پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید اور 70کے قریب زخمی ہیں، انہیں ابھی بھی کہتا ہوں کہ احتجاج کو ختم کردیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم پر عالمی پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن حالات کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہ کہا کہ مولانا صاحب حکومت کہیں نہیں جارہی! عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکار

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کردی ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کا پھیلاؤ روکے، غیر ملکی طاقتیں ہمارے نوکلیئر، معیشت پر نظریں جمائیں بیٹھی ہیں۔

Related Posts