لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کردے گی۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ’ آج کا دن سپرائز ڈے ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کردے گی’۔
Today is a day of surprises! So I am sure @lahoreqalandars can surprise the @MultanSultans who have played like champions.I m sure the Lahore crowd will enjoy this historic final today.🇵🇰 Super League is a mega event now and a final in front of a full house is great needs indeed.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 27, 2022
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ لاہور کا کراؤڈ پی ایس ایل کے فائنل سے لطف اندوز ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
مزید پڑھیں: بہترین سیکورٹی انتظامات، پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں، پیٹ کمنز