پنجاب میں 6 سال کے دوران جنسی زیادتی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں 6 سال کے دوران جنسی زیادتی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
پنجاب میں 6 سال کے دوران جنسی زیادتی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 6 سال کے دوران جنسی زیادتی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اجتماعی زیادتی کے 1 ہزار 200 سے زائد واقعات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 6 سال میں 20 ہزار 157 خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اجتماعی زیادتی کے 1 ہزار 292 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

  یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد، محلےداروں کے ہاتھوں 12 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل 

نازیبا ویڈیوز، مفتی قوی، جاویداقبال اور محمد زبیر کی شامت آگئی

بچوں سے جنسی زیادتی کے 1 ہزار 159 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ 6 سال میں زیادتی کے بعد 41 بچوں کو قتل کیا گیا۔ پنجاب بھر میں گھریلو ناچاقی کے 3 ہزار 241 واقعات ہوئے۔

پنجاب میں سال 2019 میں سب سے زیادہ جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ 2020 میں اجتماعی زیادتی کے 219 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 2020 میں 456 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ 6 سال میں پنجاب پولیس نے 75 فیصد مقدمات کے چالان مکمل کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادتی، اجتماعی زیادتی اور قتل کے رپورٹ نہ کیے جانے والے واقعات اس کے علاوہ ہیں۔ 

 

Related Posts