عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔  

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ” منگل 19 اکتوبر 2021 کو ملک بھر میں عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1443 ھ) کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔”

دوسری جانب حکومت سندھ نے عید میلاد النبی کے موقع پر 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں 7 اکتوبر کو ربیع الاول کا چاند نظر آیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے جبکہ صوبے بھر میں اس روز ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں 

وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے لیے ” کسان پورٹل ” کا آغاز کردیا

نیشنل لاء کالج اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے مابین معاہدے پر دستخط

اس سے قبل جمعرات کو وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مشترکہ طور پر ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے عید میلاد النبی کے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اس سال عید میلاد النبی بڑے پیمانے پر منائی جائے گی۔ اجلاس میں عید میلاد النبی کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 12 ربیع الاول کو دو بڑے اجتماعات ہوں گے، ایک ایوان صدر میں اور دوسرا کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا جس سے وزیر اعظم خطاب کریں گے۔

وزراء نے “رحمت العالمین اتھارٹی” کے قیام کے اعلان کو خوش آئند قدم قرار دیا۔ اس اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ امت اپنی زندگیوں کو حضور کی تعلیمات کے مطابق ڈھال کر مسائل حل کر سکتی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عشرہ شان رحمت کے سلسلے میں 20 اکتوبر تک مختلف موضوعات پر شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 12 ربیع الاول کو اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ “رحمت اللعالمین اتھارٹی” دنیا کو پیغمبر اسلام (ص) کی زندگی سے آگاہ کرنے میں مدد کرے گی۔

Related Posts