تحریکِ انصاف کا خفیہ اکاؤنٹ سامنے آگیا، 78کروڑ 70لاکھ کے لین دین کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کا خفیہ اکاؤنٹ سامنے آگیا، 78کروڑ 70لاکھ کے لین دین کا انکشاف
تحریکِ انصاف کا خفیہ اکاؤنٹ سامنے آگیا، 78کروڑ 70لاکھ کے لین دین کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا خفیہ اکاؤنٹ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لین دین ہوئی، رقم غیر اعلانیہ اکاؤنٹ میں جمع کرا کر نکال لی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 78 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ایک غیر فعال ہوجانے والے بینک میں کھولے گئے غیر اعلانیہ اکاؤنٹ میں رکھی جبکہ تحقیقاتی ادارے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبائی وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کیلئے سیلاب غریبوں کی طرف کردیا۔شیخ رشید

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر فعال بینک سے دستاویز حاصل کر لی۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ انصاف نے 4 افراد کو اکاؤنٹ چلانے کی باضابطہ اجازت دی جن میں شامل فرید الدین احمد کا نام گزشتہ برس آف شور ہولڈنگز اور ٹیکس چوری پر مشتمل پنڈورا پیپرز میں سامنے آیا تھا۔

اکاؤنٹ چلانے کے مجاز شیپس جم کے مالک عمر فاروق عرف گولڈی بھی ہیں جن کو عمران خان کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے جبکہ حامد زمان اور رائے عزیز کے نام بھی اکاؤنٹ ہولڈرز میں شامل ہیں۔ اکاؤنٹ کھولنے سے چند روز قبل 26دسمبر کو مذکورہ 4افراد کو اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مذکورہ نوٹیفکیشن پر مرکزی فنانس سیکریٹری پی ٹی آئی سردار اظہر طارق نے دستخط کیے۔بعض میڈیا رپورٹس کے دعوے کے مطابق تحریکِ انصاف کے مرکزی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈسبرسمنٹ اکاؤنٹ ہے جسے کلیکشن اکاؤنٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اکاؤنٹ میں کوئی چیز غیر قانونی نہیں۔ 

Related Posts