پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ، وزارت داخلہ کا پنجاب حکومت کو خط

کمیٹی نے عمران خان کی پریس کانفرنس میں کیے گئے چاروں مطالبات کی پر زور تائید کی جبکہ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایوان کے رکن اعظم سواتی کے ساتھ بد سلوکی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Posts