لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا،روڈ بلاک کرنے اورزبردستی دکانیں بند کروانے والے کالعدم تنظیم کے 3کارکنان کو گرفتار کر لیاگیا۔
کالعدم تنظیم کے احتجاج اور مارچ کی وجہ سے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کا ملک بھر میں آپریشن مشکلات سے دوچار ہے، متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار جبکہ کئی معطل کر دی گئیں۔
ریلوے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بھی پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سبک خرام ،اسلام آباد ایکسپریس ،راول ایکسپریس کودونوں اطراف سے معطل کر دیا گیا۔ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کوپشاور اور لاہور کے درمیان ، پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل کوپشاور اور لاہور کے درمیان ،گرین لائن کوراولپنڈی اور لاہور کے درمیان ،تیزگام ایکسپریس کو راولپنڈی ، لاہوراور کراچی کے درمیان دونوں اطراف سے جبکہ پاکستان ایکسپریس کو بھی راولپنڈی اور کراچی کے درمیان دونوں اطراف سے آج کے روز معطل کر دیا گیا ۔
ترجمان کے پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق حالات کے باعث ٹرینیں گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم عمران خان کا سعد رضوی کو کسی صورت رہا نہ کرنیکا اعلان
کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوا، مذاکرات اب بھی جاری ہیں،شیخ رشید