سیالکوٹ: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کے قتل کیس میں گرفتار مزید 18 ملزمان ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالا میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 28 دسمبر کو دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے 6 دسمبر کو بھی پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 26 مرکزی ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، جنہیں 21 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔
مزید پڑھیں: پسند کی شادی کیوں کی؟ لڑکی کی ماں نے داماد کو قتل کروادیا