بڑے خاندانوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور کرپشن کو قابل قبول بنایا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑے خاندانوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور کرپشن کو قابل قبول بنایا، وزیراعظم عمران خان
بڑے خاندانوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور کرپشن کو قابل قبول بنایا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب صبح اٹھ کر کام کے لیے  نکلتا ہوں تو ایسے لگتا ہے کہ جہاد پر جارہا ہوں۔ بڑے خاندانوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور کرپشن کو قابل قبول بنایا۔

کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو چیلنج کیا۔ دونوں کی کرپشن کو جانتا تھا اس لیے اپنی الگ پارٹی بنائی۔ کرپشن کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔ غریب ممالک سے ہر سال ایک ہزار ارب چوری ہو کر باہر کے ممالک میں چلے جاتے ہیں۔ چوری اور پیسہ باہر بھیجنے سے ڈبل نقصان ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے اور بنانا ری پبلک میں فرق صرف انصاف کاہوتا ہے۔ کوئی قانون سے اوپر نہیں ہے۔ ملک امیر اس وقت بنتا جب اس میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ طاقت کی حکومت نہیں ہوتی ہے۔ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑے بڑے کام کرنا والا ہمیشہ بڑے خواب دیکھتا ہے۔ مجھے اللہ نے سب کچھ دیا سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ملک کے حالات دیکھ کر سیاست میں اور جدوجہد کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے لوگ جب پبلک میں جاتے ہیں تو ان حال بھی ویسا ہی ہوتا جیسا اسحاق ڈار کا ہوتا ہے۔ اخلاقی دیوالیہ پن پہلے آتا ہے اور معاشی دیوالیہ پن بعد میں آتا ہے۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے سوئمنگ نہیں آتی تھی لوگوں کو دیکھ کر پانی میں چھلانگ دی تھی ،اس وقت میرے کزنز نے مجھے بچا لیا اور مجھے تیراکی سیکھائی ، اسی طرح مجھے سیاست نہیں آتی تھی مگر حالات دیکھ سیاست میں بھی کود گیا۔ عالمی سیاست تھوڑی بہت سمجھتا تھا مگر ملکی سیاست نہیں آتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پارٹی قیادت کا کوئی حق نہیں، فواد چوہدری

Related Posts