کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماضی میں اوگرا 3 روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتی تھی تو وہ وزیراعظم 2 روپے اضافہ کرتے تھے آج اوگرا 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کرتی ہے تو وزیراعظم 10 روپے بڑھا دیتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ “رات کی تاریکی میں عوام سے دھوکہ کیا گیا۔ یہ لوگ کہتے تھے عمران خان آئیں گے تو باہر پڑے 200 ارب ڈالر واپس آئیں گے۔ 50 لاکھ گھروں کی بات کی جاتی تھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کی باتیں کی جاتی تھیں۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کوئی ایک ایسی چیز یہ لوگ بتا دیں جس پر انہوں نے ریلیف دیا ہو۔ یہ لوگ غربت مٹانے کی باتیں کرتے تھے۔ پیٹرول 138 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔ گیس ، بجلی ، آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سب کچھ مہنگا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے مہنگائی کم کرنے کیلئے سبسڈی کا اعلان کردیا
مہنگائی کا سونامی، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کررہی ہے، بلاول بھٹو