اسلام آباد: بچوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر اور وزیراعظم نے بچوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہوں اور ان میں سے کسی کے ساتھ اس کی نسل، مذہب یا جنس کی بنیاد پر امتیاز نہ برتا جائے۔
انہوں نے کہا کہ “اس سال جب ہم کورونا وائرس سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے اپنے بچوں کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کا عہد کیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر بچے کو غربت، تشدد اور بدسلوکی سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر بچے کے حقوق بشمول ترقی، تعلیم، صحت، شرکت، وقار اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ’’نیشنل کمیشن آف دی رائٹس آف چائلڈ‘‘ اور ’’زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی‘‘ قائم کی۔
مزید پڑھیں:بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر نیلے رنگوں میں رنگ گیا