کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: صدرِ مملکت کی ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل
کورونا وائرس: صدرِ مملکت کی ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ وادی سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی پر قبضے کے آغاز (27اکتوبر 1947) کی یاد میں منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی۔وزیر اعظم

قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 75سال مکمل ہو گئے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ کشمیری نسلوں نے بھارتی بربریت، خونریزی اور تشدد کے سوا مقبوضہ وادی میں کچھ نہیں دیکھا۔ مقبوضہ خطے کے لوگوں کی بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیوں کے باعث شدت آئی جس کی وجہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے گزشتہ 3 سال میں صورتحال مزید خراب ہوئی جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔ مقبوضہ وادی آزادئ اظہار پر پابندیوں اور محکوم بنانے کی دیگر کارروائیوں کا نشانہ ہے۔

 

Related Posts